حیدرآباد۔ اورنگ آباد-حیدرآباد مسافرٹرین پٹری سے اترنے سے 10 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں كلگوپور اور بھالكی اسٹیشن کے درمیان آج صبح اورنگ آباد-حیدرآباد مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ یہ معلومات نیوز ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے آ رہی ہے۔ ایجنسی نے اپنی ٹوئٹر ہینڈل پر اس خبر کو بریک کرتے ہوئے ایک تصویر لگائی ہے جس میں ٹرین کا انجن اور کوچ پٹری سے اترے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
ای ٹی وی کے ہمارے نمائندے سے ملی معلومات کے مطابق، ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں ابھی تک 10 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع آرہی ہے۔ ان سب کو بھالكی سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر ایشورا كھاندرے نے ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کے علاج کا جائزہ لیا۔
یہ ہیں ہیلپ لائن نمبر
حیدرآباد کے لئے 040-23200865 پرلی کے لئے 02446-223540 وقارآباد کے لئے 08416-252013 بدار کے لئے 08482-226329