صنعا: یمن کے شمال مغرب میں سعودی سرحد کے قریب حکومت کی حامی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق حکومتی فورسز اور باغیوں دونوں سے ہے۔ گزشتہ جمعرات کے روز یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں،
جب کہ حکومتی فورسز نے مِدی اور ہاجا صوبوں پر حملہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں اب تک 34 فوجی اور 48 حوثی باغی مارے جا چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہیں، جب تنازعے کے فریقین کویت میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی امن مذاکرات میں شریک ہیں، تاہم اب تک فریقین کے درمیان کوئی سمجھوتہ طے نہیں پا سکتا ہے۔