ممبئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کی مزید املاک ضبط کی جائے گی۔ معروف اسلامک اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے 20 کروڑ روپے قیمت کی املاک کے علاوہ جنوبی ممبئی کے مجھگاؤں واقع دو اور فلیٹ سمیت دیگر املاک کو ای ڈی نے اپنے قبضہ میں کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ای ڈی کے حکام نے کل بتایا کہ’’ مجھگاؤں علاقے میں ہی ان کےدو گودام ملے ہیں۔
ہم لوگ ذاکرنائک کی ملک میں موجود مزید جائیداد ضبط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم مسٹرنائک کے بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات کریں گے۔ ہمیں دبئی سے کچھ اعداد و شمار کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہم تحقیقات شروع کریں گے۔‘‘