نئی دہلی : پاکستان میں حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے دو خدام لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے پیرزادہ آصف علی نظامی اور ناظم نظامی کے پاکستان میں لاپتہ ہوجانے کی خبریں آ رہی ہے۔ یہ دونوں ہی سیاحتی ویزا پر پاکستان گئے تھے۔ حکومت ہند اس معاملہ میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے رابطہ میں ہے۔
اب تک ملی معلومات کے مطابق آصف علی نظامی کل کراچی میں رشتہ دار سے ملنے کے بعد لاہور کی درگاہ پر زیارت کیلئے گئے تھے، اس کے بعد سے نظامی کی کوئی خبر نہیں ہے۔ وہیں ناظم نظامی کی کراچی سے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔
تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ان کی گمشدگی میں کسی بنیاد پرست تنظیم کا ہاتھ ہے یا نہیں۔ پاکستان میں اس سے پہلے بھی درگاہ میں دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ اس طرح کی قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ کہیں پاکستان میں واقع کوئی بنیاد پرست تنظیم نے ان کو اغوا تو نہیں کر لیا۔