ممبئی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جلد ہی 50 روپے اور 20 کے نئے نوٹ جاری کرے گا، جس کے دونوں نمبر پینل پر ’انسیٹ لیٹر‘ نہیں ہوگا لیکن ان پر بڑھتی ہوئی ترتیب میں اعداد کی چھپائی ہو گی۔
آر بی آئی نے آج بتایا کہ مہاتما گاندھی سیریز -2005 کے تحت چھپے ان نئے نوٹوں پر مرکزی بینک کے گورنر ارجت آر پٹیل کے دستخط ہوں گے۔بینک نوٹ کی دوسری طرف پرنٹنگ کا سال 2016 لکھا جائے گا۔
اس نوٹ کے ڈیزائن اور سیکورٹی خصوصیت اس سیریز کے تحت پہلے چھپے نوٹوں کی طرح ہی ہوگا۔ان نوٹوں میں بھی انٹیگلیو پرنٹ نہیں ہو گا۔ آر بی آئی نے ساتھ ہی کہا ہے کہ 50 روپے کے پرانے نوٹ بھی چلیں گے۔