جموں:جموں میں ضلع ڈوڈا کے بھدرواہ شہر میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بھدرواہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ سجاد خان نے بتایا کہ صبح تقریبا 10 بج کر 21 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سے گھبراہٹ میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کی جانب چلے
گئے ۔