بستی: اترپردیش کے بستی ضلع میں گھاگھرا ندی خطرے کے نشان سے 33سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے جس سے ہریا اور بستی تحصیل کے اسی گاوں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گھاگھرا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان 92730 کے بجائے 93060 پر بہہ رہی ہے ، جس سے کٹاو تیز ہوگیا ہے ۔ بستی ضلع میں سیلاب کا پانی آٹھ ہزار ہیکٹے ئر سے زائد علاقے میں پھیل گیا ہے ۔
کھاگھرا ندی میں بڑھتے پانی کی وجہ سے اس کا دباو بی ڈی باندھ پر بنا ہوا ہے ۔ ندی سہجورا پھاٹک، باگھ نالا، پھول ڈیہہ، منڈیری پور، صندل پور، کیشو پور، بھرتا پور، کیشو پور، پڑاو کے نزدیک تیزی سے کٹاو کررہی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ باندھ کو بچانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے ۔