اس سے پہلے ، ایوی ایشن کے شعبے میں شیڈول اورنان شیڈول ایئر لائنز میں 49 فی صد ایف ڈی آئی کی اجازت تھی، لیکن ایئر انڈیا میں ایف ڈی آئی کی اجازت نہیں تھی۔سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج کابینہ کے فیصلے کے بعد، غیر ملکی ایئر لائنز ایئر انڈیا میں 49فیصد تک سرمایہ کاری کرسکیں گی ۔
شرط یہ ہے کہ غیر ملکی کمپنی کا حصہ 49 فیصد سے زائد براہ راست یا بالواسطہ نہیں ہونا چاہئے ۔ اسی کے ساتھ ایئر انڈیا کامؤثر کنٹرول اور بڑی حصہ داری ہندوستانی کمپنی کے پاس ر ہے ۔کابینہ نے پچھلے سال 28 جون کو ایئر انڈیا میں سرمایہ کشی کی نظریاتی منظوری دی تھی۔