بلاسپور : چھتیس گڑھ میں پولیس نے اتوار کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا سلیپر سیل ہونے کی الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت منندر سنگھ اور سنجے دیوانگن کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کا فون ٹیپ کیا جا رہا تھا۔ دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد دونوں کو بلاسپور سے گرفتار کیا گیا ۔
خیال رہے کہ سلیپر سیل وہ دہشت گرد ہوتے ہیں جو عام شہریوں کے درمیان ان کی طرح ہی رہتے ہیں، وہ اس وقت کچھ نہیں کرتے ، جب تک اوپر سے ان کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا ہے۔ عام لوگوں کے درمیان سے رہنے کی وجہ سے ان کو پہچاننا کافی مشکل ہوتا ہے۔