موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایئرپورٹ کے قریب ہونے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک دھماکہ موغادیشو میں واقع اقوام متحدہ کے سیاسی دفتر کے قریب ہوا۔
موغادیشو کا ایئرپورٹ شہر میں واقع افریقی یونین کے مشن کے ساتھ واقع ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم ‘الشباب’ کی جانب سے اکثر و بیشتر حملے کیے جاتے رہتے ہیں۔ رواں برس جنوری میں بھی موغادیشو کے ایک ہوٹل پر ‘الشباب’ کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہوٹل پر حملے سے ایک ہفتہ قبل الشباب نے صومالیہ کے جنوب مغرب میں کینیا کے ایک فوجی بیس پر بھی حملہ کیا تھا۔
مذکورہ حملے کے حوالے سے الشباب کا کہنا تھا کہ اس نے تقریباً 100 فوجیوں کو ہلاک کر کے ان کے ہتھیار اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ صومالیہ کی 22 ہزار سے زائد فورسز الشباب کے خلاف سرگرم عمل ہیں، جس نے 2011 میں موغادیشو میں کارروائیوں کا آغاز کیا اور جو اب بھی حکومتی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کی جاتی ہے۔