کابل۔ افغانستان کے شمالی قندوز صوبے میں طالبان کمانڈر قاری ذبیح اللہ سمیت 19دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔یہ اطلاع کل افغانستان کے وزارت داخلہ نے دی ۔ افسروں نے بتایا کہ یہ سبھی طالبان دہشت گرد کل قندوز صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ۔ افسروں نے بتایا کہ قندوز صوبے کا یہ تشدد روان آواد اور چاردارا ضلع میں ہوا۔افسروں کے مطابق طالبان دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی دستوں کی کارروائی جاری ہے ۔ قاری ذبیح اللہ طالبان کا خطرناک کمانڈر تھا جس نے پہلے کئی بڑی کارروائی انجام دی تھیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں پر بموں سے حملے بھی شامل تھے ۔