طالبان  کمانڈر سمیت 19دہشت گردہلاک

talibanکابل۔ افغانستان کے شمالی قندوز صوبے میں طالبان کمانڈر قاری ذبیح اللہ سمیت 19دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔یہ اطلاع کل افغانستان کے وزارت داخلہ نے دی ۔ افسروں نے بتایا کہ یہ سبھی طالبان دہشت گرد کل قندوز صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ۔ افسروں نے بتایا کہ قندوز صوبے کا یہ تشدد روان آواد اور چاردارا ضلع میں ہوا۔افسروں کے مطابق طالبان دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی دستوں کی کارروائی جاری ہے ۔ قاری ذبیح اللہ طالبان کا خطرناک کمانڈر تھا جس نے پہلے کئی بڑی کارروائی انجام دی تھیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں پر بموں سے حملے بھی شامل تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *