گوپال گنج۔ بہار کے ضلع گوپال گنج میں مبینہ زہریلی شراب سے متاثر مزید تین افراد کی موت کے ساتھ ہی اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 15ہوگئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہل کمار نے آج یہاں بتایا کہ شہر تھانہ علاقے کے ہرکھوا کھجورباڑی گاؤں میں 15اگست کی رات مبینہ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کل رات تک 13لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں بیمار دو افراد کی آج پٹنہ میڈیکل اسپتال میں موت ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی تھانہ انچارج کو شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔