نئی دہلی۔ جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب کو تلاش کرنے کے لئے اب پانچ لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔ دہلی پولیس نے گزشتہ 15 اکتوبر سے لاپتہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم نجیب احمد کو تلاش کرنے والوں کے لئے انعام کی رقم بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی ہے۔
جے این یو کے بایو ٹیکنالوجی کے طالب علم نجیب کی 15 اکتوبر کو یونیورسٹی کے احاطے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کچھ طالب علموں کے ساتھ ماہی مانڈوی ہاسٹل میں کہا سنی ہوئی تھی۔ نجیب اس دن کے بعد سے ہی غائب ہے۔
جے این یو طلبہ یونین اور نجیب کے لواحقین اس کا پتہ لگانے اور مجرم طالب علموں کو سزا دلانے کے لئے کئی مقامات پر احتجاج کر چکے ہیں۔
دہلی پولیس کئی دنوں سے نجیب کی تلاش کر رہی ہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ اس سے پہلے نجیب کو تلاش کرنے کے لئے انعام کی رقم 50 ہزار روپے رکھی گئی تھی جسے دو بار بڑھا کر اب 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔