موضوع تو تکلیف دہ ہے مگر بہ طورِ قوم ہم ننگے ہو چکے ہیں لہٰذا تفصیل سے روشنی ڈالنے میں مجھے کوئی شرم نہیں۔ پورن انڈسٹری (گندی فلموں کی صنعت) کی کئی اقسام ہیں جن میں سب سے گھناؤنی صنعت چائلڈ پورن کی ہے۔ اور چائلڈ پورن کی اقسام میں سے مزید سب سے گھٹیا ترین صنعت پیڈوفیلیا پورن کی ہے۔ پیڈوفیلیک پورن میں بالغ مردوں اور بوڑھے کو دو سے چودہ سالہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرتے دکھایا جاتا ہے۔
آپ کو یہ عجیب لگ رہا ہو گا مگر مغرب کے اندر باقاعدہ تحریکیں چل رہی ہیں کہ جس طرح ہم جنس پرستوں کی شادی کےلیے قوانین بنائے گئے ہیں اسی طرح پیڈو فیلیا کےلیے بھی آزادی دی جائے۔
یورپی ممالک کے کئی پارلیمینٹیرئنز ہیں جن پر پیڈوفیلیا یعنی بچوں سے جنسی عوامل میں ملوث رہنے کے الزامات لگ چکے ہیں اور کئی ایسے ہیں جن کو سزا بھی ہو چکی ہے۔
وہ لوگ اپنی جنسی تسکین کےلیے ایسی ویڈیوز ہزاروں ڈالرز میں خریدتے ہیں۔ ان ویڈیوز کا کاروبار ڈارک ویب پر کیا جاتا ہے اور ادائیگی کے طریقے ایسے ہیں کہ پتہ نہیں چلتا کہ خریدار کون ہے اور بیچنے والا کون۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہاں پر جبری زنا کی ویڈیوز بھی فروخت ہوتی ہیں کیوں کہ مغرب میں بیٹھے امیروں کی بڑی تعداد ایسی ویڈیوز کی گاہک ہے۔