یمنی اسپتال پر سعودی عرب نے کی بمباری، 25 افراد شہید، متعدد زخمی

yamani aspatalیمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے علاقہ عبس میں ایک اسپتال پر بمباری کرکے 25 افراد کو شہید اور کئی درجن افراد کو زخمی کردیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے شہر عبس میں ایک اسپتال پر بمباری کرکے 25 افراد کو شہید اور کئی درجن افراد کو زخمی کردیا ہے۔

ادھر یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور برربیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر 2 میزائل فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں سعودی عرب کے 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ہولناک جرائم پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *