واضح رہے کہ امریکا اقوام متحدہ کو فنڈ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جو مجموعی بجٹ کا 22 فیصد فراہم کرتا ہے جب کہ بقیہ بجٹ دنیا بھر کے دیگر ارکان ممالک پورا کرتے ہیں،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور دھمکی دی تھی کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والوں کی امداد بند کردی جائے گی۔
اور انہوں نے اس دھمکی پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اقوام متحدہ کی امداد میں کٹوتی کر کے اقوام متحدہ کو یہ درس دینے کی کوشش کی امریکہ کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کیا جائے بصورت دیگر امداد سے ہاتھ دھو لیا جائے۔
Pages: 1 2