فلپائن میں سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 210 کے پار

 فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث شدید بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے جبکہ 153 افراد لاپتہ ہیں۔ سمندری طوفان گزشتہ روز فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ سے ٹکرایا تھا۔

طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈاناؤ کا ایک گاوں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *