بال ٹیمپرنگ: وارنر، سمتھ پر ایک ایک سال اور بینکروفٹ پر نو ماہ کی پابندی، آئی پی ایل سے بھی باہر

کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے معطل کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

ان کے علاوہ کیمرون بینکروفٹ کو نو ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے واقعے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ نے اس سال ٹورنامنٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق تینوں کھلاڑی پابندی کے عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی کرکٹ میں ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *