لکھنو؛آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینیر نائب صدراور ممتاز شعیہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق کو مقامی ڈاکٹروں کی صلاح پر گروگام کے مشہور میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مولنا کلب صادق کو پہلے ایرا میڈکل یونورسٹی اور بعد میں گلوب میڈی کیر اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انکو میدانتا اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
آج صبح انکو ایر ایمبولیس کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا انکے بڑے بیٹے سید کلب حسین، چھوٹے بیٹے سید کلب مہدی اور ایرا میڈکل یونیورسٹی کے محسن علی خاں بھی انکی مدد کے لئے گئے ہیں۔
انتر نیت کی دنیا میں ڈاکٹر کلب صادق کی بیماری اور انکی صحتیابی کے لئے دعاوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انکے خاندان کے ذرائع کے مطابق انکی پوری طرح سے جانچ کی جائے گی اور بلا تاخیر علاج شروع ہوگا۔
شہر لکھنو میں ڈاکٹر کلب صادق کی بیماری کے تعلق سے سماج کے ہر طبقہ میں فکر مندی ہے ۔