دہرادون۔ اتراکھنڈ کی حکومت نے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے مسلم سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔
ہریش راوت حکومت نے جمعہ کی نماز کے لئے مسلم ملازمین کو 90 منٹ کا بریک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راوت کابینہ نے اس تجویز کو پاس کر دیا ہے۔
ہفتہ کو ہوئی اہم میٹنگ میں ہریش راوت کی موجودگی میں کابینہ نے یہ فیصلہ کیا۔ حکومت نے فیصلے کو فوری طور پر لاگو کرنے کی بات کہی۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد مسلم ملازمین ہر جمعہ کو جمعہ کی نماز کے لئے 90 منٹ کا وقفہ لے سکیں گے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کو بڑی سوغات دیتے ہوئے انہیں نئے سال سے 7 ویں پے کمیشن کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔