اسی سروے میں 35 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ صدر نے اس طرح کی مداخلت کی ہے جبکہ ٹرمپ نے اس تفتیش کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دی تھی۔
ایک ہزار 3 بالغ شہریوں کے اس سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق 63 فیصد شرکا نے کہا کہ وہ میولر کی تفتیش کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 29 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔
واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے سروے میں معاشی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے جہاں 45 فیصد عوام نے ان کی معاشی کارکردگی کو قبول اور 45 فیصد نے ہی نامنظور کردیا ہے۔