مہوبہ: اترپردیش میں مہوبہ کے کبرئی علاقے میں مالی تنگی سے پریشان ایک نوجوان نے زہر کھا کرخود کشی کر لی۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ دھننجے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ راجیو نگر کا رام گوپال مزدوری کرتا تھا۔اسے کسی کام کے لئے پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔ دوستوں اور رشتہ داروں سے مدد نہیں ملنے پر اس نے ساہوکار سے سود پر رقم لینے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ اس سلسلہ میں کل دیر شام اس کا گھر میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد رام گوپال نے زہر کھا لیا۔ حالت بگڑنے پر گھر والے اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔