اجمیر میں بابا فرید کا چلہ کھولا گیا

اجمیر:راجستھان میں ساری دنیا میں مشہور اجمیر شریف درگاہ کے تہہ خانے میں واقعہ بابا فرید کا چلہ آج صبح کھول دیا گیا۔سال میں ایک بار محرم کے مہینے میں کھلنے ajmer-baba-sandal-garib-nawaz-ke-darbar-kaوالا یہ چلہ عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور اس کے کھلتے ہی عقیدت مند چلہ کی زیارت کرتے ہیں۔یہاں صرف عطر ااور گلاب ہی پیش کئے جاتے ہیں۔بابا فرید 800سال پہلے خواجہ معین الدین حسن چشتی کے ساتھ اجمیر آئے تھے اور اللہ کی عبادت کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ چلہ محرم کی چار تاریخ کو کھولہ جاتا ہے اور سات تاریخ کو بند کردیا جاتا ہے سات تاریخ کو مہندی کی رسم ہوگی اور جلوس نکالا جائے گا ۔کل شہرمیں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے وہاں ٹھہرے عقیدت مندوں کو سہولیات کی کمی کے پیش نظر پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *