مہوبا۔ اترپردیش میں مہوبا کے پنواڑی علاقہ میں ایک تانترک کی لاش چیک ڈیم میں ملی ہے ۔ اس کا جسم لے لباس تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کلپہاڑ ونود سنگھ نے آج یہاں بتایا ہے کہ کل شام پنواڑی علاقہ میں واقع چیک ڈیم میں ایک بزرگ کی لاش ملی ہے ۔ اس کی شناخت شیر گڑھ کے 70 سالہ کندھی لال دھوبی کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ چار روز سے لاپتہ تھا۔ کنبہ کے مطابق تانترک کندھی لال جمعہ کی شام پنواڑی قصبہ سے غائب ہوگیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شیر گڑھ گاؤں سے دو کلومیٹر دور کیولاری ندی پر بنے چیک ڈیم میں اس کی لاش کیسے پہنچی۔ دیہاتیوں نے اس کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔