متاثرہ کے والد کا انتظامیہ کو انتباہ
بلند شہر۔ بلند شہر میں ماں اور بیٹی کی اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں متاثرہ کنبہ کے والد نے انتباہ دیاہے کہ اگر انکے ساتھ تین مہینے میں انصاف نہں ہوا تو وہ اپنی فیملی کے ساتھ خودکشی کرلیں گے۔ لڑکیکے والد نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان سے تین مہینے میں مکمل انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پیش ائے اس دل دہلا دینے والے واقعہ میں پولیس نے اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور اسکا دعویٰ ہے کہ اج تمام ملزمان کی گرفتار ہو جائے گی. ریاستی حکومت میں نظم و نسق کی صورت حال پر ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان لگانے والے اس واقعہ سے حکومت اور انتظامیہ کی خفت ہوئی ہے۔ حکومت مزید خفت سے بچنے کے لئے پہلے ہی ایس ایس پی ویبھو کرشن سمیت سات افسروں کو معطلکر چکی ہے۔