اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں رہنے والے لوگوں کی مصبیتں اور بڑھ سکتی ہیں۔ صورتحال المناک ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے روس اور امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس شہر اور ملک کے دوسرے مقامات پر فوراً جنگ بندی کرائیں۔
حلب پر قبضہ کے لئے لڑائی حالیہ ہفتوں میں بہت شدید ہوچکی ہے ۔ جس سے سینکڑوں لوگ مارے جاچکے ہیں اور عام لوگوں کو بجلی پانی اور ضروریات زندگی کی اشیا سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ شہر دو حصوں میں بٹا ہوا ہے ۔ مغرب میں یہاں کی سرکار کامشرق میں باغیوں کا کنٹرول ہے ۔ بان نے امداد تک رسائی کے بارے میں تازہ ماہانہ رپورٹ میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بتایا کہ حلب میں رہنے والوں کے لئے اتنا بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے کہ جو 5 سال سے جاری شام کی لڑائی اور خونریزی میں اب تک نہیں ہوا ۔