عوامی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

160915044655_multan_train_accident_640x360_reuters_nocreditٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں
ملتان کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے ریسیکو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حادثے میں 44 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور کئی بوگیاں الٹ گئیں۔
زخمیوں کو ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ طبی حکام نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی درخواست کی ہے۔

بچ جانے والے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں
متاثرہ ٹرین کے ایک اور انجن طلب کر لیا گیا ہے۔ متعدد مسافر ابھی تک ملبے کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *