چار سال اور چھ سال کے بچوں کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا کیس کیا درج
گورکھپور: بڑے بڑے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہنے والی یوپی پولیس کی ایک اور کرتوت سامنے آئی ہے۔ گورکھپور میں پولیس نے 4 اور 6 سال کے دو معصوموں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ان دونوں معصوم پر ایک لڑکی کو برہنہ کر کے چھیڑ چھاڑ کرنے اور چاقو مارنے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب پولیس ان دونوں کو گرفتار کرنے کے لئے دبش دے رہی ہے۔
چونکانے والی بات یہ ہے کہ پولیس نے ان دونوں کی ابھی تک شناخت نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ یہ مقدمہ کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون نرملا دیوی نے ایک مقدمہ درج کرایا ہے، جس میں 2 بھائیوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان کے نام سونو (6) اور مونو (4) ہیں۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ دونوں نے اس کی بیٹی کو عریاں کیا اور چاقو مارا ہے۔
یہ مقدمہ 27 جولائی 2016 کو درج کرایا گیا تھا۔ پولیس اب معاملے میں دونوں معصوموں کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر دبش دے رہی ہے۔ کنبہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ مقدمے کی وجہ سے دونوں بچوں کا اسکول جانا بھی بند ہو گیا ہے۔