فرانس کے شمالی علاقے نارمنڈی میں ایک پادری، دو ننوں اور عبادت میں شریک دو افراد کو یرغمال بنائے جانے کا ایک واقعہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس واقعے کے دوران پادری کا گلا ایک بلیڈ سے کاٹ کر اُسے ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دونوں حملہ آوروں کو بھی، جو چاقوؤں سے لیس تھے، ایک پولیس آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ جلد ہی جائے واقعہ پر پہنچ رہے ہیں۔