استنبول۔ استنبول میں فٹ بال اسٹیڈیم کے پاس دہشت گردانہ حملہ میں 29 ہلاک ہو گئے جبکہ 166 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم 29 لوگوں کی موت ہو گئی اور 166 دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق استنبول کے وسطی علاقے میں واقع ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں 29 ہلاک ہو گئے۔
اسٹیڈیم کے باہر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ترکی کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ چل رہا تھا۔ دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے نہیں لی ہے لیکن ترکی میں اس سے پہلے سلامتی دستے پر ہونے والے حملوں کے لئے کرد شدت پسندوں یا اسلامک اسٹیٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں بڑے شہروں پر شدت پسندوں کے حملوں کے واقعات میں حالیہ مہینوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں بہت سے لوگ مارے گئے ہیں۔