اودے پور/چورو:مسلم وو مین پر و ٹیکشن بل کے نام سے مرکزی حکومت کے لوک سبھا سے منظور شدہ بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں مسلم خواتین کی خاموش ریلی کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے راجستھان کے ضلع اودے پور میں خواتین کی زبر دست ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کے جم غفیر نے شرکت کی۔
ہزاروں مسلم خواتین با پردہ دوپہر میں ضلع کلیکٹریٹ پہنچیں اور ہاتھوں میں تین طلاق بل کے خلاف لکھے سلوگن کی تختیاں و بینر لئے خاموشی کے ساتھ سرکار کے تین طلاق بل کے خلاف احتجاج کیا۔ آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کی ذمہ داران اورتحفظِ شریعت کمیٹی چورو کے ذمہ دار ن، ڈاکٹر مختار نفیس ، شہر امام پیر انور ندیم القدری، مولانا عبدالجبار ریلی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔