علامہ زکزکی کو فوری طور پر علاج معالجے کی ضرورت ہے جیل میں کسی قسم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علامہ زکزکی کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے،
علامہ زکزکی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جیل میں کسی قسم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علامہ کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے۔ خبررساں ادارے نے ”العالم” کے حوالے سے دی ہے کہ نائیجیریا اسلامک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل علامہ زکزکی کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں علامہ کی صحت نا ساز گار ہونے کے باوجود اس ملک کے سکیورٹی اہلکار ان کو کسی قسم کی سہولت مہیا کرنے سے گریزاں ہیں۔
الزکزکی کی اہلیہ ”مالم” کا کہنا ہے کہ علامہ کو اس ملک کے سکیورٹی فورسز نے بے جرم وخطا کئی مہینوں سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی صحت خطرناک حد تک بگڑ گئی ہے اور ان کو فوری طور پر علاج معالجے کی ضرورت ہے۔
علامہ زکزکی کی اہلیہ نے اسلامی تحریک کے کارکنوں کو خبردار کیا ہے کہ بعض لوگ سیکرٹری جنرل کی تعیناتی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ اس قسم کی افواہیں تحریک کے لئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے علامہ کی طرف سے سیکرٹری جنرل انتخاب کرنے کی درخواست کی خبروں کو بھی سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزکی کے ساتھ صرف میں اور میرے بچوں کے علاوہ کسی سے ملاقات ہی نہیں ہوئی ہے۔
شیخ زکزی کی اہلیہ نے اسلامی تحریک کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک کو جاری رکھیں اور علامہ کی رہائی کے لئے کوشیشں تیز کردیں۔