واشنگٹن: امریکہ نے جرمنی میں میونخ کے شاپنگ مال پر ہوئے حملے کی “سخت الفاظ میں” مذمت کی ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ، “ہم ابھی تک پوری حقیقت نہیں جانتے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یورپ کے سب سے زیادہ متحرک شہروں میں سے ایک کے وسط میں ہوئے اس بھیانک واقعہ میں بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ “
مسٹر ارنسٹ نے کہا کہ امریکی اہلکار اپنے جرمن ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور حملے کی تحقیقات میں مدد فراہم کریں گے ۔