ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سپرسٹار کرسچیانو رونالڈو اتوار کو شہ سرخیوں کا مرکز بنے لیکن اس کی وجہ ان کا گول کرنا نہیں تھی۔ ایک میچ کے دوران زخمی ہونے پر انھوں نے اپنے ڈاکٹر سے موبائل فون لیا اور اس میں اپنے چہرے پر آنے والے زخم کو دیکھا۔
کمنٹیٹرز اس موقع پر ہنسے اور کہا کہ انھوں نے ’اب سب کچھ دیکھ لیا ہے‘ جبکہ رونالڈو نے افسردگی سے سر ہلایا۔ خبررساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ’رونالڈو نے اپنی ظاہری حالت کے ساتھ لگاؤ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔‘