انڈیا کی سپریم کورٹ نے نوجوان اداکارہ پریا وریئر کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ انھوں نے ایک فلم کے سین میں آنکھ ماری جسے بعض مسلمانوں گروہوں کی جانب سے ’توہین مذہب‘ قرار دیا گیا تھا۔
پریا وریئر نے اپنی پہلی فلم کے ایک گانے کے دوران آنکھ ماری، جس کے بعد یہ ویڈیو کلپ انڈیا میں وائرل ہو گیا تھا۔
الزام لگانے والوں نے ’مقدس گیت‘ کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گیت پیغمبر اسلام اور ان کی زوجہ حضرت خدیجہ کی مدح میں لکھا گیا ہے اور اسلام میں آنکھ مارنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔