بتایا جا رہا ہیکہ صبح 6:30بجے سے سکیورٹی فورسز کے اس آپریشن میں سی پی آئی ماؤنوازکی تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کا لیڈر ملٹری ٹیکٹس میں ماہر ہری بھوشن بھی مارا گیا ہے۔حالانکہ ابھی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹیفورسز نے فی الحال نعشوں کی پہچان کی تصدیق نہیں کی ہے۔
چھتیس گڑھ کئ کئی علاقوں میں نکسلیوں نے حال ہی کے دنوں میں سکیورٹی فورسز پر نشانہ لگاکر کئی حملے کئے تھے۔ایسے میں اس مہم کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے 28فروری کو ریاست کے نکسل متاثر سکما ضلع میں پولیس نے نو نکسلیوں کو گرفتار کیا تھا۔وہیں 26فروری کو بھی سکیورٹی فورسز کا نکسلیوں کےساتھ تصادم ہوا تھا۔جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ 25 فروری کو نکسلیوں نے دھماکہ کر کے چھتیس گڑھ مسلح افواج(سی ائ ایف)کے دو جوانوں کو زخمی کر دیا تھا۔