پولیس افسر نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ پولیس کو سیما ورتی بیجا پور ضلع کے اسور تھانہ علاقے میں بڑے نکسلی گروہ کی جانکاری ملی تھی۔جس کے بعد علاقہ میں تلنگانہ کے گرے ہاؤنڈ فورس اور بیجا پور ضلع کے ڈی آرجی ،ایس ٹی ایف اور ڈسٹرکٹ فورس کے جوانوں کو گشت میں روانہ کیا گیا تھا۔جائے حادثہ سے آٹھ اے کے 47 اور کئی جدید ہتھیار ملے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جب گرےہاؤنڈ دستہ پجاری کانکیر گاؤں کے جنگل میں پہنچا تب نکسلیوں نے پولیس پر گولی باری شروع کر دی۔اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔
کچھ دیر تک دونوں طرف سے گولی باری کے بعد نکسلی وہاں سے فرار ہو گئے۔اس واقعے میں گرے ہاؤنڈ کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا جس کی بعد میں موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ گولی باری بند ہونے کے بعد پولیس اہلکار نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔جس میں ابھی تک 10 نکسلیوں کی لاش براآمد ہوئی ہے۔