فیس بک کی جانب سے یہ اعترافی بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ اس کے پہلے صدرسین پارکراورسابق نائب صدرچماتھ پلیہپیتیا کی جانب سے یہ بیانات دیے گئے کہ فیس بک لوگوں کو سماج سے الگ کر رہا ہے۔
فیس بک کے سابق ملازمین نے اعتراف کیا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایسے ٹولز بنانے میں ویب سائٹ کے شراکت دار رہے، جنہیں استعمال کرتے ہوئے عام عوام کی بہتری، کسی کے ساتھ تعاون اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے سے متعلق کوئی مدد نہیں لی جاسکتی۔