کھلاڑی فرش پر سونے پر مجبور ، بیٹھنے کیلئے کرسیاں بھی نہیں
ریو : ریو اولمپکس شروع ہونے سے قبل ہی کھیل گاؤں میں پھیلی بے ترتیبی کی خبریں آنے لگی ہیں ۔ اسی کے تحت ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس بیٹھنے کے لئے فرنیچر تک موجود نہیں ہے ۔ کھلاڑیوں کے کمرے میں نہ ہی کرسی میز ہے اور نہ ہی میچ دیکھنے کے لئے کمرے میں ٹی وی ہے ۔
اس بارے میں مرد ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمنس نے ہندوستان کے شیف ڈی مشن راکیش گپتا سے شکایت کی اور کہا ہے کہ مرد اور خاتون ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی وی اور کرسی ٹیبل مہیا کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپارٹمنٹ میں صرف دو کرسی ٹیبل موجود ہے ، جبکہ ضرورت چھ کرسی ٹیبل کی ہے ۔ اولٹمنس نے سات اپارٹمنٹس کے لئے 28 کرسیاں اور کم از کم ایک ٹیبل کی مانگ کی ہے ۔
غور طلب ہے کہ اولتنمس آئی او اے اور برازیل ایسوسی ایشن سے بھی فرنیچر کا مطالبہ کر چکے ہیں ، لیکن ان کا یہ مطالبہ پورا نہیں ہو پایا ہے ۔ یکم اگست کو ایک میل میں اولتنمس نے لکھا تھا کہ ٹی وی سیٹ کے لئے آپ کا شکریہ ۔ اس ٹی وی سے میں اور ٹیم کے ارکان میچ کی ضروری چیزوں پر توجہ دے سکیں گے ۔ میں نے اس کے علاوہ ولیج میں بھی ٹی وی کو کرایہ پر لینے کی کوشش کی ، لیکن بدقسمتی سے پورے ولیج میں ٹی وی فروخت ہوچکا ہے ، اس لئے ٹی وی کی خاص ضرورت کو دیکھتے ہوئے میں آپ سے گزارش کروں گا کہ ہمیں باہر سے ٹی وی کرایہ پر لینے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کرسیاں بھی کرایہ پر لینے کی کوشش کی ، لیکن ولیج میں کرسیوں کا اسٹاک بھی ختم ہو گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ منگل تک کرسیاں آ جائیں ، لیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ کرسیاں نہیں آئیں گی ۔ ہم خوش ہیں کہ آپ نے ہمیں کچھ کرسیاں دی ہیں ۔