دہلی ہائی کورٹ نے ایک شادی شدہ جوڑے کے معاملہ میں خواتین کی طرف سے ہنی مون خراب کرنے اور شوہر اور اس کے خاندان پر جھوٹے الزام لگا کر ذہنی ظلم کرنے کو معاملہ میں طلاق کی بنیاد قرار دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے معاملے کو بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوڑے کی شادی شروع سے ہی صحیح طریقہ سے نہیں چل سکی ، جو شادی کے وقت 30 سال سے زیادہ عمر کے تھے اور پوری طرح بالغ تھے۔
عدالت نے 12 سال کی شادی کے بندھن کو توڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ شوہر اور بیوی کڑوی یادوں کے ساتھ آئے ہیں اور ان کی سہاگ رات بھی خراب ہو گئی تھی۔ سہاگ رات میں خاتون نے شادی ہونے کی مخالفت کی تھی اور بعد میں شوہر اور اس کے خاندان والوں پر جھوٹے الزام لگا کر انہیں ذہنی طور پر پریشان کرنا شروع کر دیا۔ جسٹس پردیپ نندراجوگ اور جسٹس پرتیبھا رانی کی بنچ نے اپنے فیصلے میں یہ تبصرہ کیا ۔