کرکٹ کے میچز اور کاؤنٹی کرکٹ میں چھکے تو لگتے رہے تھے لیکن ابھی تک یہ کارنامہ کسی نے کرکٹ کے ورلڈ کپ میں سرانجام نہیں دیا تھا۔
سنہ 2007 میں یہ بھی ہو گیا۔ سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے سٹائلش بیٹسمین ہرشیل گبز نے نیدرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگا کر یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
انھوں نے یہ کارنامہ میچ کے 30 ویں اوور میں سر انجام دیا۔ یہ اوور نیدرلینڈ کے سپنر ڈان وان بنج کروا رہے تھے۔ لانگ آن، لانگ آف، لانگ آف، مڈ وکٹ، لانگ آف اور مڈ وکٹ پر ہر طرف چھکے لگائے گئے۔