نئی دہلی۔ بی جے پی لیڈر شترودھن سنہا نے وزیر اعطم کے نوٹبندی کے فیصلہ پر سروے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیوقوفیوں کی دنیا میں جینا بند کرو۔ وزیر اعظم مودی کے نوٹ بندی کے فیصلہ کی اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست مخالفت کے درمیان اب بی جے پی لیڈر شترودھن سنہا کے ذریعے اس کے خلاف آواز اٹھانے پارٹی کو خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بی جے پی لیڈر شترودھن سنہا نے مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ایپ پر ہوئے سروے پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ ڈالتے ہوئے لکھا کہ بیوقوفوں کی دنیا میں جینا بند کرو اور اپنے مفاد کے لئے بنائی جا رہی رپورٹ اور سروے کے چکر میں مت پڑو۔
بی جے پی لیڈر شترودھن سنہا نے ٹویٹ کیا، موضوع کی گہرائی میں جاؤ۔ غریب، متاثرین، بہی خواہوں، ووٹروں، حامیوں اور خواتین کی تکلیف کو سمجھو۔ انہوں نے لکھا، کڑی محنت سے کمائی گئی اور مشکل وقت کے لئے کئی سالوں سے بچائی گئی ماؤں اور بہنوں کی بچت کا موازنہ کالے دھن سے نہیں کیا جا سکتا۔