دپیکا اور رنویر کی شادی میں شاہ رخ اور ارجن کا رقص؟

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے رشتے کی خبریں گزشتہ 5 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں، تاہم ان دونوں نے کبھی بھی کھل کر اس کا اعتراف نہیں کیا۔

تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ویسے تو یہ دونوں اداکار اپنی شادی کی ایک پرائیوٹ تقریب اٹلی میں منعقد کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ویرات کوہلی سے اٹلی میں شادی کی تھی، جس کے بعد ان دونوں نے ممبئی اور دہلی میں ایک ایونٹ منعقد کیا تھا، جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *