جس میں اس نے کہا تھا کہ سابق وزرائے اعلی کو سرکاری بنگلوں کا الاٹمنٹ غیر مناسب ہے اور ایسے بنگلے حکومت کو واپس دیئے جانے چاہئے، لیکن ریاستی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے سابق وزرائے اعلی کے لئے مستقل طور پر سرکاری بنگلے فراہم کئے تھے۔
عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد یوپی کے آٹھ سابق وزراء اعلیٰ کو اپنے بنگلے خالی کرنے ہوں گے۔ ان میں سماج وادی پارٹی کے سابق سربراہ ملائم سنگھ یادو، موجودہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی، راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ، سابق وزیراعلی نارائن دت تیواری اور اکھلیش یادو شامل ہیں۔
Pages: 1 2