انور جلا ل پوری نے اردو میں کئی کتابیں لکھیں ۔ ان کی چند کتابوں مثلاً ’راہ رو سے رہنما‘ اردو شاعری میں ’گیتا نجلی‘، اردو شاعری میں گیتا کو خاص مقبولیت حاصل ہوئی۔ نرم لہجہ میں انور جلال پوری جب اپنا کلام سناتے تو مشاعرہ میں سامعین ہمہ تن گوش رہتے۔ اور جب وہ کسی شاعر کو دعوت ِ سخن دیتے تو ان کا اپنا ایک انداز ہو تا تھا۔
کبھی چاشنی کے ساتھ بزرگ اور استاد شعراء کے قصےّ تو کبھی کسی یادگار مشاعر ے کا ذکر تو کبھی استادوں کے کلام کے ساتھ اپنی تقریر میں رنگ بھر کر وہ مشاعروں میں ایک وجد پیدا کر دیتے جن سے محفل مشاعرہ جگمگا اٹھتی۔