حجاب پہن کر دوڑی، سوشل میڈیا پر بندھے تعریفوں کے پل
ریو اولمپکس میں پوری دنیا سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور تمغے حاصل کرنے کی دوڑ میں تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ لیکن اسی درمیان ایک کھلاڑی نے تمغہ لے کر نہیں بلکہ ایک الگ طریقے سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اولمپکس کے ساتویں دن سعودی کی رنر كريمن ابو زدائل نے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے والي وہ سعودی عرب کی پہلی خاتون بن گئیں۔
تاہم 22 سالہ كريمن ساتویں نمبر پر رہیں اور فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکیں۔ كريمن نے حجاب پہن رکھی تھی۔ سوشل میڈیا نے ان کی جم کر تعریف کی جارہی ہے۔ كريمن سے قبل بھی ایک کھلاڑی نے حجاب پہن کر دوڑ میں حصہ لیا تھا۔