چنئی۔ ششی کلا کو 127 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ آل انڈیا انا دراویڈا منیتر کژاگھم(انا ڈی ایم کے) کی جنرل سکریٹری اور قانون ساز پارٹی کی لیڈر وی ششی کلا کے دیگر حامی اور تمل ناڈو کے ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل وزیر آ ایس منیئن نے آج کہا کہ ان و 127 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور ان کو یقینی طور پر وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔
مسٹر منیئن نے کہاکہ “ہمارے پاس 127 ممبران اسمبلی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لئے 135 ممبران اسمبلی کی ضرورت ہے۔ مجھے یہ سمجھ میں آ رہا ہے کہ محض آٹھ ممبران اسمبلی کی حمایت سے قائم مقام وزیر اعلی او پنيرسیلوم اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں۔ انا ڈی ایم کے کی حکومت نہیں بنانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ امید ہے گورنر سی ودیا راؤ ہمیں جلد ہی حکومت بنانے کے لئے مدعو کریں گے”۔ اس درمیان انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری نے آج مسلسل دوسرے دن بھی كوواتر پہنچ کر اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔
محترمہ ششی کلا کے ممبران اسمبلی سے ملنے کے لئے ریزورٹ پہنچنے پر صحافیوں نے دھرنا دیا اور الزام لگایا کہ پولس اور نجی سیکورٹی انہیں اراکین اسمبلی سے ملنے ریزورٹ نہیں جانے دے رہے ہیں۔ موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے کہا کہ اراکین اسمبلی میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔