اتراکھنڈ الیکشن: راہل کے روڈ شو میں لہرائے بی جے پی کے پرچم، لگے مودی کے نعرے

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ اسمبلی انتخابی مہم کے لئے ہری دوار ضلع میں روڈ شو کے دوران کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے سامنے لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرچم لہرائے۔ اس rahul-gandhi2کے ساتھ ہی لوگوں نے مودی مودی کے نعرے بھی لگائے۔ روڈ شو کے دوران راہل گاندھی نے کانگریس چھوڑنے والے لیڈروں کو کچرا’ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس سے جوکچرا ’ باہر پھینکا تھا اسے مودی جی نے بی جے پی میں رکھ لیا۔ بدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی کے وعدہ کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے بی جے پی اور پی ایم مودی سے کئی سوالات بھی کئے۔
روڈ شو میں راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کارکن مودی جی سے پوچھیں کہ اگر وہ کالا دھن اور بدعنوانی کے خلاف ہیں تو پھر ان بدعنوان لیڈروں کو ٹکٹ کیوں دیا جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے۔ اس کے علاوہ وہ کسانوں کو کم از کم فروخت کی قیمت صرف 5 فیصد ہی کیوں دے رہے ہیں۔
راہل گاندھی اتراکھنڈ میں 75 کلومیٹر طویل روڈ شو کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ گنگا کی زیارت بھی کریں گے۔ اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے 15 فروری کو پولنگ ہوگی۔ پیر کی شام اتراکھنڈ میں تشہیر کا آخری وقت ہو گا۔ ریاست کی تمام 71 اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ کانگریس اقتدار واپسی اور بی جے پی اس اقتدار کو چھیننے کی بھرپور کوشش میں ہے۔

http://www.naqeebnews.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *