خبر سے امریکہ اور ناٹو ممالک میں کھلبلی
روس کی فوج ایک ایسا میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کر رہی ہے ، جس نے امریکہ سمیت ناٹو ممالک کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔ ایس -500 نام کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایک ایسی نئی ریڈیو مواصلاتی نظام سے لیس ہو گا، جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔
ایس -500 -ایک ایسا میزائل نظام ہے ، جو اینٹی میزائل سیکورٹی فراہم کرتا ہے اور آسمان میں ہی دشمن کے میزائل کو پکڑ کر تباہ کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ نیا نظام روس کے اس فضائی سیکورٹی میزائل نظام ایس -400 سے کہیں بہتر ہو گا، جس کا فی الحال روسی فوج استعمال کرتی ہے۔ چار سو کلومیٹر کے دائرہ میں آسمان سے ہونے والے کسی بھی حملے سے دفاع کرنے والے اس نظام کو روس نے اپنی فضائیہ کی کارروائی کے دوران شام میں بھی تعینات کیا تھا ۔ ایس -500 نظام روس کی طرف سے شامی فوجی مہم میں استعمال کی جا رہی ایس -400 نظام سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہوگا۔